قاہرہ،25جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری فوج کے مطابق شمالی سینائی میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں سات شہری مارے گئے ہیں، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکا پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت ہوا جب ایک گاڑی چیک پوائنٹ میں داخلے کی کوشش میں تھی۔ مصری فوج کے ترجمان نے اپنے فیس بک پیچ پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ یہ واقعہ اریش شہر کے قریب پیش آیا۔ مصری فوج اس علاقے میں ایک عرصے سے جہادی گروپ داعش کے خلاف برسر پیکار ہے۔